میلبورن۔ 30 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، کینگروز نے میچ کے پانچویں اور آخری روز اپنی دوسری اننگز 263 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کی تاہم انگلینڈ کو دوسری اننگز شروع کرنے کا موقع ہی نہ مل سکا اسطرح میچ ڈرا ہو گیا، کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کپتان سٹیون سمتھ نے ایک مرتبہ ڈٹ کر انگلش باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، سمتھ 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 86 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ایلسٹرکک کو شاندار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83394