آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ بارش کے باعث ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

54
India and Australia
India and Australia

میلبورن ۔ 23 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، میچ کے دوران شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو جلد نہ تھم سکا۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور یوں لگ رہا تھا کہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوجائیگا تاہم شدید بارش شروع ہوگئی بعد میں میچ کو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے میچ میں 4 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی بارش شروع ہوگئی تھی تاہم بعد میں میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ہوا تھا۔