میلبورن۔25دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کم بیک کیا اور بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کر دی۔
سیریز کا تیسرا ٹیسٹ برسبین میں کھیلا گیا جو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا ۔آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز اور بھارت کو روہیت شرما لیڈ کر رہے ہیں ، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔