میلبرن۔25دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (پیر سے) میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔