آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ (جمعرات سے) شروع ہو گا

121

پرتھ ۔ یکم نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ، پرتھ میں شروع ہو گا۔ اس سے قبل جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا ۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک کھیلا جائے گا۔