ہوبارٹ ۔ 21 اپریل (اے پی پی) آسٹریلیا اور سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے (کل) اتوار کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا یوتھ نے 160 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں سری لنکا انڈر 19 نے عمدہ کم بیک کیا اور 8 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تاہم آسٹریلیا نے اگلے دونوں میچز بالترتیب 102 رنز اور 4 وکٹوں سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔