آسٹریلیا اور سری لنکا انڈر 19 کے درمیان چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

105

ہوبارٹ ۔ 19 اپریل (اے پی پی) آسٹریلیا اور سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) جمعہ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں جونیئر کینگروز نے سری لنکن انڈر 19 ٹیم کو پہلے میچ میں 160 رنز سے شکست دی، دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے 8 رنز سے کامیابی حاصل کی، تیسرے میچ میں مزیان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 102 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔