دمبولا ۔ 30 اگست (اے پی پی) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور اہم میچ بدھ کو دمبولا میں کھیلا جائے گا، کینگروز کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی، تیسرے ون ڈے میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم کینگروز نے میزبان ٹیم کو 2 وکٹوں سے ہرا کر ایک مرتبہ پھر 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔