- Advertisement -
میلبورن ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل) جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کینگروز نے پہلے ون ڈے میچ میں کیویز کو 68 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 116 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر رکھی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32692
- Advertisement -