اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیف شا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،آسٹریلیا پاکستان کو خواتین کو بااختیار بنانے،زرعی اور تعلیمی شبوں میں تعاون فراہم کر ہا ہے۔آسٹریلیا کے قومی دن کے موقع پر پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے جیف شا نے کہا کہ تجارتی ترقی ، تعلیمی فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانا آسٹریلیا کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدمت تہذیب ،موہنجو ڈارو،ٹیکسلا،شمالی علاقہ جات کے دلکش مناظر، اور پرانا لاہور سمیت دیگر تاریخی مقامات پاکستان کا قیمتی ثقافتی ورثہ ہے جو غیر ملکی سیاحوں کے راغب کرنے کیلئے کافی ہیں،اس کے علاوہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی لائق تحسین ہے۔ اہوں نے کہ گزشتہ ایک سال میں ٹیکسلا سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیا جہاں پاکستان کے ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات اور دل کش مناظر نے بہت متاثر کیا ہے۔جیف شا نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے تعاون کر رہا ہے جبکہ وبا کے دوران پاکستانی طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس پروگرام بھی جاری رکھا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گھریلو تشدد کے شکار خواتین کی مدد کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں 80ہزار خواتین کو تعاون فراہم کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا گرلز کرکٹ کی ترقی کیلئے بھی ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے جبکہ دفاعی میدان میں بھی دونوں ممالک کا تعاون مثالی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا پاکستانی خواتین کی ترقی کیلئیے لیڈرشپ پراجیکٹ اورقانونی معاملات سمیت پیشہ ورانہ امور میں خواتین وکلا اور خواتین جج کی حیثیت سے بھی منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کو تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سال کے دوران اکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے البتہ اس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے ذشتہ سال کینبرا ڈیفینس کالج میں ہونے والی گریجوئیشن تقریب میں پاکستانی کیڈٹ کی جانب سے ”بہترین ایوارڈ برا سمندر پار کیڈٹس“ کا اعزاز اپنے نام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے دفاعی تعلقات کا مظہر ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا 1980 سے پاکستان کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کیجامعات میں اس وقت سولہ ہزار سے زائد پاکستانی طلباء اعلٰی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جہاں سے ہ±نر اور علم حاصل کر کے طلبا پاکستانی معاشرے اور ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔