29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسٹریلیا میں خشک سالی سے نمٹنے کے لئے 3.9 بلین ڈالر سے...

آسٹریلیا میں خشک سالی سے نمٹنے کے لئے 3.9 بلین ڈالر سے فنڈ قائم کرنے کا اعلان

- Advertisement -

سڈنی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا کی حکومت نے ملک میں خشک سالی سے نمٹنے کے لئے خطیر رقم سے ”ڈراٹ پروف“ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ایک حصے میں طویل خشک سالی اور مزیدکی پیشن گوئی کے بعد کسانوں کو مشکل صورتحال سے بچانے کے لئے 3.9 بلین آسٹریلوی ڈالرکا فنڈ قائم کیا جائے گا تاکہ آئندہ 10سال اور اس سے آگے کے لئے بہتر مستقبل کو یقینی ہو جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس فنڈ سے کسانوں کو ادائیگیاں اور پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119802

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں