27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسٹریلیا میں روسی قونصل خانے کے گیٹ سے گاڑی ٹکرانے والا شخص...

آسٹریلیا میں روسی قونصل خانے کے گیٹ سے گاڑی ٹکرانے والا شخص گرفتار

- Advertisement -

کینبرا۔1ستمبر (اے پی پی):آسٹریلوی پولیس نے سڈنی میں روسی قونصل خانے کے گیٹ سے گاڑی ٹکرا نے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کی ایک غیر متعلقہ گاڑی روسی قونصل خانے کے ڈرائیو وے میں کھڑی ہے ،جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہلکار نے ڈرائیور سے بات کرنے کی کوشش کی تو اُس نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی قونصل خانے کے گیٹ سے ٹکرا دی۔

پولیس نے 39 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہےجس سے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کی فوٹیج میں ایک سفید رنگ کی گاڑی دکھائی گئی ہے جس کی دو کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور وہ قونصل خانے کے لان کے قریب کھڑی تھی۔روسی قونصل خانے اور روسی سفارت خانے کی جانب سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں