33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسٹریلیا میں لگی آگ کو پھیلانے کا سب سے بڑا سبب چیل...

آسٹریلیا میں لگی آگ کو پھیلانے کا سب سے بڑا سبب چیل قرار

- Advertisement -

سڈنی۔ 8 جنوری (اے پی پی)آسٹریلیا میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جاری جنگلاتی آگ کی سب سے بڑی وجہ چیل ہو سکتی ہے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پرندہ دانستہ طور پر آگ پھیلانے پر کمر بستہ ہو جاتا ہے اس مقصد کے لیے چیل جلتی ہوئی چھوٹی سی چنگاری یا کسی شاخ کو منہ میں دبا کر اسے کسی دوسرے مقام پر جھاڑیوں وغیرہ میں پھینک دیتی ہے جس سے آگ دیگر مقامات پر تیزی سے پھیل جاتی ہے۔سڈنی یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق زمین پر اونچی جھاڑیاں اور درخت چیل کو اپنے شکار پر نظر ڈالنے کی راہ میں حائل ہوتے ہیں، لہذا اس مسئلے کو حل کرنے کی غرض سے چیل زمین کو جلا ڈالنے کی پالیسی پر عمل کرتی ہے۔ اس طرح وہ اپنی راہ میں حائل ہونے والی تمام جھاڑیوں اور دیگر پودوں کو جلا کر خاکستر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=182982

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں