ایڈیلیڈ۔11دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 419 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا، ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم 497 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 77 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ویسٹ انڈین بیٹر نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹیگنارائن چندر پال نے سب سے زیادہ 17 رنز بنائے، ڈیون تھامس 12 ، جیسن ہولڈر 11 ، جوشوا ڈا سلوا 15 ، روسٹن چیس 13 ، الزاری جوزف 3 اور مارکینو مائنڈلے بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک، مائیکل نیسر اور نیتھن لائن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا کے ترواس ہیڈ کو میچ اور مارنس لابوشین کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔