آسٹریلیا نے بھارت کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی

سڈنی ۔5جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا نے بھارت کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی، آسٹریلیا نے 162 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سکاٹ بولانڈ کو میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا جبکہ جسپریت بمراہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ انہوں نے …

سڈنی ۔5جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا نے بھارت کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی، آسٹریلیا نے 162 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سکاٹ بولانڈ کو میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا جبکہ جسپریت بمراہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ انہوں نے 32 وکٹیں حاصل کیں ، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 141 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو باقی ماندہ کھلاڑی گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 16 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔

روندرا جدیجا 13 ، واشنگٹن سندر 12 ، محمد سراج 4 اور جسپریت بمراہ صفر پر آؤٹ ہوئے ، اس طرح بھارتی ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولانڈ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں ، پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پہلی اننگز میں 4 رنز کی معمولی برتری کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، بیو ویبسٹر 39 اور تراوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

عثمان خواجہ 41 ، سیم کونسٹس 22 ، مارنس لابوشین 6 اور سٹیون سمتھ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بھارت کے پراسدھ کرشنا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، سکاٹ بولانڈ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ جسپریت بمراہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے