برسبین ۔15دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز بنا لیے ۔ تراوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 152 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 18 چوکے شامل تھے ، سیریز میں یہ ان کی دوسری سنچری ہے ۔
اسٹیون اسمتھ نے 33 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ، عثمان خواجہ 21 ، نیتھن میک سوینی 9 ، مارنس لابوشین 12 ، مچل مارش 5 اور کپتان پیٹ کمنز 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
ایلیکس کیری 45 اور مچل سٹارک 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔