- Advertisement -
ہوبارٹ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار سنچری سکور کی۔ جوش ہیزل ووڈ نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لئے اور اسے اب بھی 120 رنز خسارے کا سامنا ہے۔ عثمان خواجہ 56 اور سٹیون سمتھ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہوبارٹ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 171 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو تیمبا بووما 38 اور کوئنٹن ڈی کاک 28 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=29035
- Advertisement -