آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 159 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کر برتری حاصل کر لی

4

بارباڈوس۔28جون (اے پی پی):آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 159 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کر برتری حاصل کر لی۔

برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 310 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ایلیکس کیری 65، بیو ویبسٹر 63 اور تراوس ہیڈ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شمر جوزف نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں دس رنز خسارے میں جانے کے بعد آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 301 رنز کا ہدف دیا مگر میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز ہدف کا تعاقب نہ کر سکی اور پوری ٹیم 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

شمر جوزف 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

جسٹن گریوز نے 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کریگ براتھویٹ 4، جان کیمبیل 23، کیسی کارٹی 20، کپتان روسٹن چیز اور شائی ہوپ دو، دو جبکہ برینڈن کنگ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جوش ہیزل ووڈ نے تباہ کن بائولنگ کی اور پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیتھن لائنز کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ تراوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔