مائونٹ مانگینوئی۔7اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا ویمن نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 71 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 271 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ ریچل ہینز نے 87 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ لی کاسپیرک نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ امیلا کیر 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ جیس جونیسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ریچل ہینزکو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ آسٹریلیا کی یہ ون کرکٹ میں مسلسل 23 ویں فتح ہے جو کہ عالمی ریکارڈ ہے۔ بدھ کو بے اوول، مائونٹ مانگینوئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ ریچل ہینز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 87 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز میں کپتان میگ لیننگ 49، ایلیسا ہیلی 44 اور بیتھ مونی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ نیوزی لینڈ ویمن کی طر ف سے لی کاسپیرک نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 اوورز میں 200 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ امیلا کیر 47 ، بروک ہیڈلی 32 اور ہیلی جینسن 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جیس جونیسن نے 3 اور جارجیا ویریہام نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=247141