آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو 10 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

77
Bangladesh and Australia women's teams

ڈھاکہ ۔31مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو 10 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ،

گزشتہ روز شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ، کپتان نگار سلطانہ نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، سوفی مولینکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 13 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ،

کپتان الیزا ہیلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 65 رنز بنائے جبکہ بیتھ مونی نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، الیزا ہیلی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔