24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسٹریلیا پوسٹ نے امریکی ٹیرف کے جواب میں اکثر پارسل سروسز معطل...

آسٹریلیا پوسٹ نے امریکی ٹیرف کے جواب میں اکثر پارسل سروسز معطل کر دیں

- Advertisement -

کینبرا۔26اگست (اے پی پی):آسٹریلیا کی ڈاک سروس نے کہا ہے کہ اس نے امریکا کو بھیجے جانے والے زیادہ تر پارسل پوسٹ سروسز کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے، یہ اقدام نئے درآمدی ٹیرف کے نفاذ سےقبل کیا گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلیا پوسٹ نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ آسٹریلویادارے جو امریکی صارفین کو اشیا ءفروخت کرتے ہیں، وہ سرکاری ملکیتی کیریئر کے ذریعے سامان نہیں بھیج سکیں گے، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

یہ اقدام اس پس منظر میں کیا گیا ہے کہ امریکا میں جمعہ سے کم مالیت والے پارسلز پر نئے ٹیرف نافذ ہونے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا پوسٹ نے بھی دنیا کے دیگر ڈاک خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی طرح امریکا کو ترسیلات روک دی ہیں۔آسٹریلیا پوسٹ کے مطابق امریکا کو خطوط اور دستاویزات کے ساتھ ساتھ وہ پارسل بھی بھیجے جا سکیں گے جنہیں تحفہ قرار دیا گیا ہو اور جن کی مالیت 100 امریکی ڈالر سے کم ہو۔آسٹریلیا پوسٹ کے جنرل منیجر برائے پارسل، پوسٹ اور ای-کامرس سروسز گیری سٹار نے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ امریکا کے کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے نئے تقاضوں پر عمل درآمد کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔

- Advertisement -

پیچیدہ اور تیزی سے بدلتی صورتِ حال کے باعث ایک عارضی جزوی معطلی ناگزیر ہو گئی تھی تاکہ ہم اپنے صارفین کے لیے ایک قابلِ عمل حل تیار اور نافذ کر سکیں۔آسٹریلیا پوسٹ نے کہا کہ یہ معطلی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی کے آخر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت 29 اگست سے وہ استثنا ختم کر دیا گیا ہے جس کے تحت 800 امریکی ڈالر تک مالیت کے پارسلز ڈیوٹی فری ملک میں داخل ہو سکتے تھے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں