26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںآسٹریلیا کا انڈر 19 ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کا انڈر 19 ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

- Advertisement -

سڈنی۔ 15 دسمبر (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کےلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ جیسن سانگھا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ کے صاحبزادے ول سدرلینڈ نائب کپتان ہوں گے۔ سابق کپتان سٹیو وا کے بیٹے آسٹن وا بھی میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں آئندہ سال جنوری میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق جیسن سانگھا (کپتان)، ول سدر لینڈ (نائب کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، میکس برائنٹ، جیک ایڈورڈز، زیک ایوانز، جیرڈ فریمین، رائن ہیڈلی، بیزٹر ہولٹ، نیتھن میک سوینی، جوناتھن مرلو، لائڈ پاپ، جیسن ریلسٹن، پرم اپل اور آسٹن وا شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81403

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں