لاہور۔10 جولائی(اے پی پی )انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین دنیا کے مختلف ممالک کے گراﺅنڈز میں کھیلے گئے باہمی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں جیت کے حوالے سے آسٹریلیا کی ٹیم کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین اب تک مجموعی طور پر 148ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے آسٹریلیا کی ٹیم نے 82 ون ڈے جیتے، 61ہارے، 2ٹائی ہوئے اور 3کا نتیجہ نہیں نکل سکا ،انگلینڈ کی سرزمین پر ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے ،دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ کی سرزمین پر مجموعی طور پر 69ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے 34ون ڈے جیتے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے 31 میچز میں کامیابی حاصل کی ۔