کینبرا۔16دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کا بیشتر حصہ ان دنوں ہیٹ ویو کی زد میں ہے ۔ شنہوا کے مطابق بیورو آف میٹرولوجی نےبتایا ہے کہ میلبورن سے 400 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع والپپ کے قصبے میں درجہ حرارت 47.1 کے ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جو 2019 کے بعد وکٹوریہ کا دسمبر کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
کوئنز لینڈ، جنوبی آسٹریلیا، نیو ساؤتھ ویلز اور شمالی علاقہ جات کے کچھ حصوں میں پیر کو درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔میلبورن میں پیر کی صبح 9 بجے کے فوراً بعد درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو دوپہر تک 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔