27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسٹریلیا کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

آسٹریلیا کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

- Advertisement -

کینبرا۔11اگست (اے پی پی):آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا آئندہ ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔

شنہوا کے مطابق یہ بات انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کینبرا میں پریس کانفرنس کے دوران کہی، جہاں ان کے ہمراہ وزیرِ خارجہ پینی وونگ بھی موجود تھیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کے سلسلے کو ختم اور غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ ،فلسطینیوں کو درپیش مصائب اور بھوک کے خاتمہ کے لئے بہترین امید ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ان کی کابینہ نے پیر کی صبح فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی متفقہ منظوری دی جو عالمی مربوط کوشش کا حصہ ہے تاکہ دو ریاستی حل کی حمایت میں تیزی لائی جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں