آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

72
آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی۔12مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد پیٹ کمنز نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ ایک اچھی وکٹ (پچ) لگتی ہے، مچل سویپسن کئی سالوں سے اسکواڈ کے ارد گرد ہیں، ہم اس کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،

اب ہمارا کام بڑی بیٹنگ کرنا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ افتخار احمد اور نسیم شاہ کی جگہ فہیم اور حسن علی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر کراچی کی ایک عام پچ بعد میں اسپنرز کی مدد کرے گی۔پاکستان کی ٹیم میںعبداللہ شفیق،امام الحق، اظہر علی، بابر اعظم (کپتان)، فواد عالم، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، نعمان علی، ساجد خان، حسن علی اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں

جبکہ مہمان ٹیم آسٹریلیامیں ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ، مارنس لیبسگن، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ،کیمرون گرین، ایلکس کیری(وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل سویپسن اورنیتھن لیون شامل ہیں۔