دبئی۔ 21 فروری (اے پی پی) آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی 13 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، کینگروز نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں مسلسل 5 فتوحات حاصل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل کے بعد …
آسٹریلیا کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی13 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز

مزید خبریں
دبئی۔ 21 فروری (اے پی پی) آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی 13 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، کینگروز نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں مسلسل 5 فتوحات حاصل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم نے پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، کینگروز نے ساتویں پوزیشن کے ساتھ سہ ملکی سیریز شروع کی تھی، سیریز میں مسلسل پانچ میچز جیتنے کے بعد آسٹریلیا نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی، آسٹریلیا اور پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس برابر ہیں تاہم فریکشن آف پوائنٹس کی بناءپر آسٹریلیا نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔







