27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںآسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم

آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم

- Advertisement -

پرتھ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) کپتان سٹیون سمتھ کی شاندار ڈبل سنچری اور مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، کینگروز نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 549 رنز بنا لئے تھے اور اسے مجموعی طور پر 146 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، 248 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سمتھ اور مچل مارش انگلش باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب درگت بنائی اور پانچویں وکٹ میں 301 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، اسی دوران سمتھ نے شاندار ڈبل سنچری اور مچل مارش نے سنچری مکمل کی، سمتھ 229 اور مچل مارش 181 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81444

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں