27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںآسٹریلیا کی ٹیم جمہوریہ چیک کو شکست دے کر ڈیوس کپ فائنلز...

آسٹریلیا کی ٹیم جمہوریہ چیک کو شکست دے کر ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

- Advertisement -

میڈرڈ۔23نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹیم ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔مارٹن کارپینا ایرینا، ملاگا ، سپین میں کھیلے گئے ڈیوس کپ فائنلز کے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے حریف جمہوریہ چیک کی کو 1-2 سے شکست دی۔

جمہوریہ چیک کے ٹامس میکاک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی جارڈن تھامس کو مینز سنگلز مقابلے میں سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 0-1 کی برتری دلائی جس کو آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور نے دوسرے مینز سنگلز مقابلے میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لہیکا کو 6-4، 6-7(2-7) اور 5-7 سے مات دے کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا،

- Advertisement -

تاہم مینز ڈبلز مقابلوں میں آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میکس پورسل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف جیری لہیکا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایڈم پاولاسک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں آسٹریلوی ٹیم کا مقابلہ فن لینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413374

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں