آسٹریلیا کی ٹیم رواں ماہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹیسٹ ،5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی

16
Cricket Australia
Cricket Australia

کینبرا۔11جون (اے پی پی):آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا ،یہ میچ 25سے 29جون تک کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو روسٹن چیس لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جولائی تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز، گریناڈا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 جولائی تک سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکامیں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم جمیکا پہنچے گی جہاں وہ میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جولائی کو سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 22 جولائی کو جمیکا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 24 جولائی کو سینٹ کٹس ،چوتھاٹی ٹونٹی میچ 25 جولائی کو سینٹ کٹس اور پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 جولائی کو سینٹ کٹس کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔