ہوبارٹ ۔ 16 نومبر (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف ایک صدی بعد بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کینگروز ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 32 رنز پر آخری 8 وکٹیں گنوائیں جو کہ اس کی 128 برس بعد بدترین پرفارمنس ہے، کینگروز ٹیم نے اس سے قبل 1888ءمیں انگلینڈ کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 32 رنز پر آخری 8 وکٹیں گنوائیں تھیں۔