28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںآسٹریلیا کے باؤلر پیٹ کمنز کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل...

آسٹریلیا کے باؤلر پیٹ کمنز کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل

- Advertisement -

کنگز ٹاؤن۔23جون (اے پی پی):آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ۔ اس طرح وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں لگاتار دو ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ پیٹ کمنز نے افغانستان کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔

انہوں نے 18ویں اوور کی آخری بال پر راشد خان جبکہ 20 ویں اوور کی پہلی اور دوسری بال پر بالترتیب کریم جنت اور گلبدین نائب کی وکٹ حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ پیٹ کمنز نے اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھی ہیٹ ٹرک کی تھی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478197

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں