میلبورن ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح کے لئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا ٹیم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دیکر شاندار کم بیک کے لئے بھرپور کوشش کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ پہلے میچ میں کی گئیں غلطیوں کو نہ دوہرایا جائے۔