آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں شعیب ملک پہلی بار قومی ٹیم کی کپتانی کرینگے

65
مسلسل جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت ہائی ہے، بابراعظم کی کپتانی میں نکھار آرہا ہے۔ شعیب ملک

لاہور ۔ 21 مارچ (اے پی پی) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں شعیب ملک پہلی بار قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے،وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں کپتانی کرنے والے 16ویں پاکستانی کپتان ہوں گے ۔اس سے قبل پندرہ پاکستانی کرکٹرآسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کرچکے ہیں جن میں عمران خان ،عامر سہیل ،آصف اقبال ،اظہر علی ،انضمام الحق ،جاوید میانداد ،مصباح الحق ،محمد حفیظ ،محمد یوسف ،سلیم ملک ،شاہد آفریدی ، وقار یونس ،وسیم اکرم ،یونس خان ،ظہیر عباس شامل ہیں۔