برسبین ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ٹیم کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی اور حیران کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ یونس خان کا فارم میں آنا خوش آئند ہے۔ میچ میں کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے قائدمصباح الحق نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ انہوں اسد شفیق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسد نے مشکل وقت میں بہترین اننگز کھیلی۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی سب کو حیران کرسکتی ہے۔