ہوبارٹ ۔ 12 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان سٹیون سمتھ 48 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ ورنن فلینڈر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لئے اور اسے 86 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ تیمبا بووما 38 اور کوئنٹن ڈی کاک 28 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔