آسٹریلیا 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز مکمل کرنے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی

67
Cricket Australia
Cricket Australia

آکلینڈ ۔ 22 فروری (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سنچری مکمل کر لی، کینگروز نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ میں شرکت کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا، آسٹریلیا یہ اعزاز پانے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی ہے