آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کا تقریب میں اظہار خیال

101

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین اور لڑکیاں کھیلوں کے ذریعے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششوں سے صنفی مساوات کو عملی جامہ پہنا سکتی ہیں۔ ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارگریٹ ایڈمسن نے آسٹریلین ہائی کمیشن اور کنیرڈ کالج برائے خواتین اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے لاہور میں گرلز کرکٹ کپ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے خواتین اپنی آواز بلند اور صنفی مساوات کی راہ حال رکاوٹوں اور سٹیریو ٹائپس کو توڑ سکتی ہیں۔ہائی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے خواتین نہ صرف جسمانی طاقت بلکہ اپنی لیڈرشپ اور سٹریٹجک سوچ کا بھی مظاہرہ کرسکتی ہیں۔