28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںآسٹریلین ہائی کمشنر کا دولت مشترکہ گیمز کے حوالے سے کوئینز بیٹن...

آسٹریلین ہائی کمشنر کا دولت مشترکہ گیمز کے حوالے سے کوئینز بیٹن ریلے(مشعل)کی پاکستان آمد کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ گیمز کی تقریبات کے سلسلے میں کویئنز بیٹن ریلے(مشعل) کی لاہور آمد پاکستانی مرد و خواتین کھلاڑیوں کی قربانیوں اور ولولوں کا جشن منانے کا موقع ہے۔آسٹریلیا کی حکومت صحت اور صنفی مساوات کا فروغ اورسکواش میں چھ سو نوجوان پاکستانیوں کی تربیت کے علاوہ پاکستان میں متعدد کھیلوں کی ترقیاتی سرگرمیوں میں تعاون کررہی ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو یہاں دولت مشترکہ گیمز کے حوالے سے کوئینز بیٹن ریلے(مشعل)کی پاکستان آمد کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔دولت مشترکہ گیمز اگلے سال چار اپریل سے 15اپریل تک آسٹریلیا میں منعقد ہونگے۔آسٹریلین ہائی کمیشن کے مطابق کامن ویلتھ گیمسکی مشعل (آج)29ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔گولڈ کوسٹ2018کوئینز بیٹن ریلے کامن ویلتھ گیمز کی تریخ کی طویل ترین ریلے ہوگی جو 71ممالک میں دو لاکھ تیس ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کریگی۔ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلین حکومت نے افتتاحی تقریبات میں شرکت کی غرض سے دو پاکستانی بچوں کو ’سٹوڈنٹ ایمبیسیڈرز‘کی حیثیت سے مدعو کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71527

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں