جکارتہ۔12جولائی (اے پی پی):آسیان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مائیکل ٹینی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 56 ویں آسیان وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر بدھ کو سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے ملاقات کی۔
آسیان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آسیان۔پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آسیان سیکرٹریٹ میں اس سال 18 ستمبر کو ساتویں آسیان۔پاکستان جوائنٹ سیکٹرل کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کے منتظر ہیں۔