گوجرانوالہ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):اے ایس پی کامونکی سرکل کیپٹن ریٹائرڈعامرشوکت کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ واہنڈوانسپکٹرمحمد امتیازنے پولیس ٹیم کے ہمراہ 13سالہ بھتیجے کوقتل کر کے اسکی نعش کوجلادینے والی درندہ صفت چچی اوراسکے آشنا کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سونیازوجہ عمران علی نے تحریری درخواست دی کہ اسکا13سالہ بیٹاجوگھرسے سودا سلف لینے کیلئے نکلا ہے اوربہت دیرسے واپس گھرنہیں آیا، گائوں میں سے کچھ لوگوں نے بتایا ہےکہ محمدعمراورعائشہ بی بی کے ساتھ دونامعلوم افراد تھے جواس کے بیٹے کواغوا کرکے لے جا رہے تھے جس پرمقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیااورپیشہ وارانہ مہارت اورموثرحکمت عملی اپناتے ہوئے ملزمان کو میں حراست میں لے کر تفتیش کاآغاز کردیا۔
دوران تفتیش ملزمہ عائشہ بی بی جوکہ تیرہ سالہ بچے کی چچی ہے نے انکشاف کیا کہ اس کے بھتیجے نے اسکوآشنا کے ساتھ دیکھ لیا تھا اوروہ ڈرگئی تھی کہ اس کابھتیجایہ را زفاش نہ کردے ،اسی ڈر کی وجہ سے اس نے محمدسلیمان کواغواء کے بعداپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرکے اس کی نعش کوبھوسے پرالی کے ڈھیرمیں پھینک کرآگ لگادی ۔
اس موقع پرسی پی او نے کہا کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی سرکوبی کرتے ہوئے ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔سٹی پولیس آفیسرمحمدایازسلیم نے ملزمان کی گرفتاری پرایس ایچ اوتھانہ واہنڈوانسپکٹرمحمدامتیاز اور ان کی پولیس ٹیم کوشاباش دی