29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومضلعی خبریںآشوب چشم سے آگاہی کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں ہیلپ لائن قائم...

آشوب چشم سے آگاہی کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے،پروفیسر الفرید ظفر

- Advertisement -

لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):آشوب چشم کی بڑھتی ہوئی وبا سے بچائو کیلئے لاہور جنرل ہسپتال نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے ،جس سے مستفید ہوتے ہوئے شہری گھر بیٹھے ماہرین امراض چشم سے صبح8تادوپہر2بجے تک طبی مشورہ اور رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئی بھی شہری ان فون نمبرز 99268877042-اور99268816042-پر رابطہ کر سکتا ہے اور آشوب چشم سے متعلق مکمل آگاہی حاصل کر سکتا ہے جبکہ اس ہیلپ لائن پرشہریوں کے لئے عید میلاد النبیؐ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے دوران بھی ڈاکٹرز رہنمائی کیلئے موجود ہوں گے۔

- Advertisement -

ماہر امراض چشم ڈاکٹر عروج امجد نے شہریوں کو آشوب چشم سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور اس کے باوجود آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں جبکہ اپنی ذاتی اشیا مثلا ًتولیہ، رومال، تکیہ وغیرہ دوسروں سے الگ رکھیں۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آشوب چشم کا مریض ہجوم والی جگہ پر جانے سے اجتناب برتے تاکہ وبا کو محدود کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن کے اجرا کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھے ڈاکٹروں سے رہنمائی حاصل کر نے کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کر سکیں ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395800

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں