اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارلیمان میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود آصف زرداری کا یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا دعویٰ ان کی خرید و فروخت کی آلودہ سیاست پر مہر تصدیق ثبت کر رہا ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر سیاست اور سیاستدان بدنام ہوئے ہیں تو اس کاسہرا انہی دو جماعتوں کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے نام پر میثاق کر کے اس سے منحرف ہوئے اور پیسے کی سیاست کو تسلسل بخشا۔