آصف علی زرداری نے اسمبلی ہال کی مہمانوں کی گیلری میں موجود اپنی بیٹیوں کے ہاتھوں کا بوسہ لیا

67
آصف علی زرداری نے اسمبلی ہال کی مہمانوں کی گیلری میں موجود اپنی بیٹیوں کے ہاتھوں کا بوسہ لیا

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ہفتہ کو اسمبلی ہال کی مہمانوں کی گیلری میں موجود اپنی بیٹیوں کے ہاتھوں کا بوسہ لیا۔

صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران آصف علی زرداری کی صاحبزادیاں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھیں۔ آصف علی زرداری نے ہال سے جا کر ان کے ہاتھوں کو بوسہ کیا۔