آصف علی زرداری کی پی آئی اے ایمپلائیز یونین کے ریفرنڈم میں کامیابی پر پیپلز یونٹی کو مبارکباد

117

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ایمپلائیز یونین کے ریفرنڈم میں کامیابی پر پیپلز یونٹی کو مبارکباد دی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے منگل کواپنے تہنیتی پیغام میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ایمپلائیز یونین کے ریفرنڈم میں کامیابی پر پیپلز یونٹی کو مبارکباد پیش کی۔