نئی دلی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءآغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات کی اور جموںوکشمیر کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میںکہاگیا ہے کہ یہ ملاقات کشمیرمیں گزشتہ تین ماہ سے جاری انتفادہ کے پس منظر میں کی گئی ۔ آغا سید حسن الموسوی نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عبدالباسط سے ملاقات کی اور ان سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔