28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںآغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام مفت...

آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر حیدرآباد اورمٹیاری ہیلتھ سروسز ہسپتال کے اشتراک سے مٹیاری ہیلتھ سروس ہسپتال میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بیماریوں سے بچاؤ ، بروقت تشخیص اور عوام میں آگاہی بیدار کرناتھا،کیمپ میں ساڑھے چار سو سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔ طبی کیمپ میں کمیونٹی کو مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر بنیادی واہم طبی سہولیات فراہم کی گئی،

آغا خان میٹرنل چائلڈ کیئر سینٹر حیدرآبا دکے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے امراضِ نسواں ، جلدی امراض، آنکھوں کے مسائل، ہڈیوں و جوڑوں کی بیماریاں، بچوں کی صحت، شوگر، بلڈ پریشر، اور امراض قلب کے حوالے سے مشورے فراہم کئے اور مریضوں کا علاج کیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ کیمپ میں شریک افراد کیلئے مختلف تشخیصی ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت دی گئی، شوگر ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے پر 50فیصد رعایت فراہم کی گئی جبکہ ای سی جی سروسز بھی رعایتی نرخوں پر کی گئی۔ کیمپ کا مقصد کمیونٹی کی صحت کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرانہ طبی خدمات کی فراہمی اور صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589144

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں