آغوش ویلفیئر فاونڈیشن اور چکدرہ فار سٹ کے تعاون سے اوسکئی میں شجرکاری مہم شروع

109
لاڑکانہ: شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا افتتاح

دیر لوئر ۔15 اگست (اے پی پی):آغوش ویلفیئر فاؤنڈیشن لوئر دیر اور چکدرہ فاریسٹ رینج لوئر دیر فاریسٹ ڈویژن کے تعاون سے 14 اگست 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر "گرین گروتھ سٹریٹجی” بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت اوساکئی گاؤں کے پہاڑی مقام پر ایک میگا شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔رکن صوبائی اسمبلی ہمایوں خان ،لوئر دیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور دیودار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

شجر کاری کی تقریب میں سعید اللہ خان آغوش ویلفیئر فاؤنڈیشن، عامر نوشاد اوساکئی ولیج کے نمائندے، آصف علی شاہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر، محمد طیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملاکنڈ ویسٹ فاریسٹ سرکل، سجاد علی رینج فارسٹ آفیسر چکدرہ، محمد الیاس کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر، کمیونٹی ممبران اور ہیومنسٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے ممبران نے شرکت کی۔ موقع پر دیودر کے 600 ،کیل کے 400 اور چیر کے 200 پودے  لگائے گئے جبکہ دیودار کے 600،  کیل کے 600 سیڈ بالز تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر 2500 درختوں کے بیچ بھی زمین پر اگنے کے لیے بکھیرے گئے۔