پشاور۔ 21 اگست (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ایران میں بس حادثے میں 35 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثہ کا سن کر دلی دکھ ہوا، خواتین سمیت35کے قریب افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر نہایت دردناک ہے،میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔