29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںآف شور کمپنیوں میں وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں، آئی سی...

آف شور کمپنیوں میں وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں، آئی سی آئی جے نے اپنی ویب سائٹ پر غلطی کی تصحیح کرلی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)انٹرنیشنل کنسورشیم فار انویسٹی گیٹو جرنلسٹ (آئی سی آئی جے) نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے حوالے سے اپنی صحافتی غلطی کا اعتراف کرکے اس کی تصحیح کر لی ہے اور اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ممتاز مقامی اردو روزنامہ کی بدھ کو شائع شدہ خبر کے مطابقآئی سی آئی جے نے اپنی ویب سائٹ پر اپنی غلطی کی تصحیح کرلی ہے کہ آف شور کمپنیوں میں نواز شریف کا نام نہیں۔ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ (آئی سی آئی جی) جس نے پاناما پیپرز کا انکشاف کیا تھا اور جس میں آف شور کمپنیوں کی تفصیلات تھیں اس نے اپنی تمام خبروں میں سے وزیراعظم نواز شریف کا نام خارج کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کی سابقہ خبروں بعنوان ، دی پاور پلیئر اینڈ جائنٹ لیک آف افشور فنانشل ریکارڈ ایکسپوزس گلوبل ارے آف کرائم اینڈ کرپشن۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2657

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں